صبح سویرے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ الٹ گئی حادثے میں ایک شخص ہلاک، 14 افراد زخمی

April 15, 2019 11:40 am0 commentsViews: 6

بدقسمت الحکمت کوچ کو گڈانی موڑ پر حادچہ پیش آیا، ہلاک ہونے والا سوئی گیس کمپنی کا ملازم تھا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ حب گڈانی موڑ کے مقام پر الٹ گئی‘ ایک شخص جاں بحق‘14 مسافر زخمی‘ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کوئٹہ سے کراچی آنیوالی الحکمت کوچ تیز رفتاری کے باعث حب گڈانی موڑ کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں15 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو جب سول اسپتال ٹراما سینٹر لایا گیا تو جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘ متوفی کی شناخت65 سالہ عطا محمد ولد نیک محمد کے نام سے کی گئی۔ متوفی سوئی سدرن گیس کمپنی کا ملازم اور کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔