واٹس ایپ ڈاؤن دنیا بھر میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

April 15, 2019 11:45 am0 commentsViews: 2

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروس اچانک تعطل کا شکار
کچھ دیر کیلئے پاکستان سمیت دنیابھر میں صارفین کو دشواری کا سامنا رہا
ابھی بھی سروس تک رسائی میں مشکلات کی شکایات موصول ہورہی ہیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور واٹس ایپ تک رسائی معطل ہونے سے سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔یورپ اورامریکا سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں صارفین کوسوشل میڈیا سروسز استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا رہا۔کچھ علاقوں میں ابھی بھی سروس تک رسائی میں مشکلات کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ انسٹا گرام صارفین بھی اس عالمی بریک ڈاؤن سے متاثر ہیں۔ واٹس ایپ ڈاؤن دنیا بھر میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹس فیس بک، واٹس ایپ اور انساٹاگرام کی سروسز دنیا کے مختلف ممالک میں اچانک بند ہو گئی ہین جس کے نتیجے میں صارفین کو پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ سوشل میڈیا سائٹس تکنیکی وجوہات کی وجہ سے معطل ہوئی ہیں۔صارفین ایسے ہی کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی کوشش کرتے تو صارف کو پیغام ملتا کہ آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کر سکتے۔ صارفین فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے سے متعلق ٹویٹر پر رپورٹ کر رہے ہیں۔