ادویات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنیوالوں کی شامت آ گئی

April 15, 2019 11:50 am0 commentsViews: 5

وزیر صحت کے حکم پرپشاور، لاہور اور کراچی میں چھاپے‘ مہنگی بیچی جانیوالی ادویات قبضے میں لے لیں
ادویات مہنگی کرنیوالوں کو سخت سزائیں دینے کا اعلان ‘ عوام سے زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی‘عامر کیانی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ادویات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنے والوں کی شامت آ گئی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں نے چھاپے مار کر مہنگی بیچی جانے والی ادویات قبضے میں لے لیں۔ وزیر صحت عامر محمود کیانی کہتے ہیں عوام سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر صحت عامر کیانی کے حکم پر ادویات مہنگی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پشاور، لاہور اور کراچی میں چھاپے مارے۔ وزیر صحت نے ادویات مہنگی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا اعلان کر دیا۔ڈریم کی ٹیم نے پشاور میں مدینہ انٹرپرائز پر چھاپہ مارا اور من مرضی سے مہنگی بیچی جا نے والی 5 قسم کی ادویات کا بھاری سٹاک قبضے میں لے لیا۔ کراچی اور لاہور میں بھی ادویات خودساختہ مہنگی کرنے والی کمپنیوں کے ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر کریک ڈاؤن کیا گیا اور ادویات کا سٹاک ضبط کر لیا۔وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا کہنا ہے کہ ادویات مہنگی کر کے عوام کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، ادویہ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والی کمپنیوں کو قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں دی جائی گی۔