دنیا کے سب سے بڑے جہاز کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل

April 15, 2019 12:01 pm0 commentsViews: 10

نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک) جہاز کے پروں کے درمیان فاصلے کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کی2011 میں قائم کی گئی سٹراٹولانچ نامی کمپنی کا بنایا ہوا جہاز سیٹلائٹس کیلئے لانچنگ پیڈ کا کام کرے گا۔ اس جہاز کو بنانے کا مقصد ہے کہ اسے آسمان میں دس کلو میٹر کی بلندی پر اڑایا جائیگا اور اس پر لادے ہوئے سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کردیا جائیگا۔ اس جہاز کے پروں کے دونوں سروں کے درمیان385 فٹ کا فاصلہ ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوجاتا ہے تو اس کی مدد سے خلا میں سیٹلائٹس بھیجنے کی لاگت میں واضح کمی آئے گی۔