سوئمنگ پول میں 102ممالک کے لوگ جمع ٗ ورلڈ ریکارڈ قائم

April 15, 2019 12:01 pm0 commentsViews: 2

ابوظہبی میں دنیا کے سب سے بڑے واٹر پارک میں سیکڑوں قومیتوں کے افراد نے اپنے اپنے ممالک کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے
تمام افراد نے ایک ساتھ جمع ہوکر رواداری اور برداشت جیسی اعلیٰ اقدار اپنانے کا پیغام دیا
ابوظہبی( مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی میں دنیا کے سب سے بڑے واٹر پارک یاس واٹر ورلڈ نے رواداری کا سال منانے کے عزت کے تحت ایک انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ یاس واٹر ورلڈ نے زیادہ سے زیادہ قومیتوں کے افراد کو ایک ہی سوئمنگ پول میں جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرادیا۔ یہ اقدام امارتی حکومت کی جانب سے اپنائی گئی رواداری پالیسی کے تحت کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سوئمنگ پول میں102 ملکوں کے شہری جمع ہوئے اور انہوں نے اپنے ملکوں کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ان افراد نے ایک ساتھ جمع ہو کر رواداری اور برداشت جیسی اعلیٰ اقدار اپنانے کا پیغام دیا۔ اس موقع پرر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم بھی موجود تھی جس نید نیا میں اس نوعیت کا پہلا ریکارڈ قائم ہونے کی تصدیق کی۔