رینجرز کارروائیاں بھتہ خوروں اور ڈکیتوں سمیت 17 ملزمان گرفتار

April 15, 2019 12:05 pm0 commentsViews: 7

خادم حسین عرف مگسی اور عبدالحمید کو ملیر جبکہ توقیر سعید، عمیر، امان اور فیضان کورنگی اور سچل سے پکڑے گئے
تمام ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر)شہرکے مختلف علاقوں میں رینجرزکے چھاپے ،17ملزمان گرفتار رینجرزترجمان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن،منشیات اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملیر کے علاقے سے 2 ملزمان خادم حسین عرف مگسی اور عبدالحمید کو گرفتار کیا دونوں ملزمان بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ینجرز نے کورنگی اور سچل کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان توقیرسعید، عمیر، امان اور فیضان عرف کالا کو گرفتار کیاہے چاروںملزمان غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جبکہ کورنگی، فرئیر، کلری، نبی بخش، میٹھادر، کھارادر، گارڈن، بغدادی اور محمودآباد سے 10 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے ملزمان میں سراج،ثناء اللہ، حسین، جبران، سہیل، راشد، ساجد،دانیال،غلام سرور اور عرفان خان شامل ہیں،ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ادھر رینجرز محمود آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم راجہ مزمل کو گرفتار کر لیاملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے،تاہم رینجرز نے گرفتار تمام ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن،منشیات اور مسروقہ سامان برآمدکرکے ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔