سرجانی ٹائون میں خاتون نے شوہر کی پستول سے گولی مار کر خودکشی کرلی

April 15, 2019 12:11 pm0 commentsViews: 3

کراچی (کرائم رپورٹر)سرجانی ٹائون میں خاتون نے شوہر کے پستول سے گولی مار کر خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے محمدیہ ٹائون میں واقع گھر میں گولی لگنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی جس کو تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال لایا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج دم توڑ دیا،ایس ایچ او ادریس عالم نے بتایا کہ اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 28سالہ ماریہ زوجہ محمد ابراہیم کے نام سے کی گئی،متوفیہ کے شوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ متوفیہ گھریلو ناچاقی سے پریشان تھی اور اتوار کی شام اس نے میرے لائسنس یا فتہ پستول سے گولی مار کر خودکشی کرلی،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔