بھارت‘ پسند کی شادی پر شوہر کو کندھے پر اٹھا کر گائوں کے چکر لگانے کی سزا

April 15, 2019 12:12 pm0 commentsViews: 3

بھوپال( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کرنے وایل نوجوان لڑکی کو پنجائیت نے شوہر کو کندھے پر اٹھا کر پورے گائوں کا چکر لگوایا۔ بھارتی میڈیا کے مطاعق نوجوان لڑکی کو دوسری ذاتی کے لڑکے سے پسند کی شادی کرنے پر انسانیت سوز سزا کا واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھابووا کے دور دراز گائوں دیوی گڑھ میں پیش ایا۔ لڑکی اور اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ پسند کی شادی پر گائوں والوں نے20 سالہ لڑکے کے کندھے پر اس کے شوہر کو بٹھایا اور ناتواں لڑکی کو پورے گائو کا چکر لگوانے پر مجبور کیا۔ اس دوران درجنوں افراد لڑکی پر فقرے کستے رہے اور نعرے بازی بھی کی گئی۔