پریتی زنٹا پشتو بولنے لگی اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی

April 15, 2019 12:15 pm0 commentsViews: 3

ممبئی (نیٹ نیوز) ڈمپل گرل اداکارہ پریتی زنٹا پشتو بولنے لگیں، ان کی انڈین پریمیئر لیگ کے کرکٹر مجیب الرحمن سے پشتو زبان بولتے ویڈیو وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کی اسپانسر پریتی زنٹا ہر سال اپنی ٹیم کو نت نئے انداز میں سراہتی نظر آتی ہیں اس دفعہ بھی اپنی ٹیم کے پروموشن میں پریتی سب سے منفرد نظر آئیں۔