اپنے کام سے کام رکھتی ہوں پھر بھی مجھ پر تنقید کیوں ؟ مہوش حیات کا شکوہ

April 15, 2019 12:16 pm0 commentsViews: 2

جو مقام حاصل کیا اس کے پیچھے میری انتھک محنت ہے
حاسد لوگوں سے ہمیشہ دور رہنے کی کوشش کی ہے
کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ چیلنجنگ کردار نبھانا میرا شوق ہے، ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں لیکن سمجھ سے بالاتر ہے کہ لوگ پھر بھی تنقید کے لیے آپ کا چنائو کرلیتے ہیں اور ایسے لوگوں کے لیے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جاسکتی ہے۔ ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے کہاکہ موجودہ دور میں جب قدم قدم پر مقابلے کا رجحان ہے کیا آپ سفارش سے کام حاصل کرسکتے ہیں۔ میں نے جو مقام حاصل کیا ہے اس کے پیچھے مسلسل انتھک محنت ہے اور پھر مجھے اس کا پھل ملا۔ جب میں ارادہ کر لیتی ہوں تو پھر اس کردار کو دل سے نبھاتی ہوں۔ مہوش حیات نے کہاکہ شوبز انڈسٹری میں حسد اور بغض اپنی انتہا پر ہے لیکن میں نے ہمیشہ ایسے لوگوں سے دور رہنے کی کوشش کی ہے۔ کام سے کام رکھتی ہوں لیکن حیرانی ہے کہ لوگ پھر بھی تنقید کے لیے آپ کا چنائو کر لیتے ہیں۔