کراچی سرکلر ریلوے میں شیخ رشید مشکلات پیدا کررہے ہیں ٗ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

April 15, 2019 12:16 pm0 commentsViews: 9

سندھ حکومت تجاوزات ہٹانے کو تیار بیٹھی ہے ٗ وفاقی وزیر کب ہتھوڑا لے کر آئیں گے ٗ اویس قادر شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے کی زمینوں پر سے قبضے ختم کروانے کو تیار ہے، شیخ رشید کی موجودگی کے بغیر سرکلر ریلوے سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہیں، سرکلر ریلوے سے تجاوزات ہٹانے میں ریلوے انتظامیہ اور شیخ رشید مشکلات پیدا کر رہے ہیں، وفاقی وزیر صرف بیانات اور اعلانات نہ کریں بلکہ عملی اقدامات بھی کریں۔ اویس قادر شاہ نے کہاکہ کراچی کے عوام کو سرکلر ریلوے دینا ہے تو مل کر کام کریں۔ سندھ حکومت تو ہتھوڑے لے کر کراچی سرکلر ریلوے سے تجاوزات ہٹانے کے لیے تیار بیٹھی ہے بس انتظار شیخ رشید کا ہے کہ وہ کب آتے ہیں ہتھوڑا لے کر تجاوزات ختم کروانے۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید پنڈی سے ہتھوڑا لے کر آنے کا بول کر گئے ہیں پر ابھی تک واپس نہیں آئے۔