آئی سی سی ٹرافی کی کراچی میں رونمائی

April 15, 2019 12:21 pm0 commentsViews: 11

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کی ٹرافی کی کراچی آمد کے موقع پر پورٹ گرینڈ پر میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد ہوا، اس موقع پر ٹرافی کی نمائش بھی ہوئی۔ معروف گلوکاروں عاطف اسلم، سجاد علی، علی ظفر اور شفاعت علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، کنسرٹ میں امریکی گولکار برینڈن ہاورڈ کے گانے پر مداح جھوم اٹھے، کنسرٹ کے دوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ ہوا۔