ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت

April 15, 2019 12:21 pm0 commentsViews: 23

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایسٹر کے موقع پر ضلع ملیر میں تمام گرجا گھروں کی سیکورٹی انتہائی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کے اطراف پولیس پیٹرولنگ بڑھائی جائے۔‘گرجا گھروں کے اطراف گزر گاہوں پر اسنیپ چیکنگ اور کسی بھی مشکوک نقل و حرکت پر فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔