نارتھ کراچی ٗ زہر ملا کھانا خاتون اور نوجوان کیلئے موت بن گیا

April 15, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 9

متوفی احد اسلام کی گھر میں رات کھانے کے بعد حالت غیر ہوگئی ٗ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا
بلال کالونی میں چندرہ بی بی پراسرار طور پر زہر خورنی سے ہلاک ہوگئی ٗ پولیس نے تحقیقات شروع کردی
کراچی (کرائم رپورٹر) نارتھ کراچی میں پراسرار طور پر زہریلا کھانا اور زہر خورانی سے ایک خاتون اور ایک نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق سرسید ٹائون کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 7-D/2 کچی آبادی میں رہائش پذیر 25 سالہ احد اسلام کی گھر میں رات کھانے کے بعد حالت غیر ہوگئی، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، ایس ایچ او سرسید سب انسپکٹر الیاس شاہ کے مطابق گھر والوں کا کہنا ہے کہ احد اسلام رات کھانا کھانے کے بعد چھت پر گیا اس کی حالت غیر ہوگئی جسے اسپتال لایا گیا جہاں وہ چل بسا۔ بلال کالونی سے چندرہ بی بی زوجہ منظور کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں ایس ایچ او الیاس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کی لاش اس کے دو بیٹے اسپتال لائے تھے جن کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے گھر میں زہریلی چیز کھا یا پی کر خودکشی کرلی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی اور واقعہ کی مزید جانچ شروع کردی ہے۔