نقل کروانے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

April 15, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 6

واٹس اپ گروپ کے ذریعے معراج نامی شخص کی ہدایت پر کام کرتے تھے، ملزمان کا انکشاف
کراچی (کرائم رپورٹر) اورنگی ٹائون میں واٹس ایپ گروپ کے ذریعے نقل کروانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان نے انکشاف کیا کہ معراج نامی شخص کی ہدایت پر کام کرتے تھے، پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر 14-B شاہ خالد کالونی مکان نمبر 2119 سے ہفتہ کو واٹس ایپ گروپ کے ذریعے اسکول کے طلبہ کو حل شدہ پرچے بھیجنے والے گرفتار 3 ملزمان شہریار، قاسم، حیدر علی کے خلاف مقدمہ کنٹرولر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن عبدالرزاق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔