رات گئے رئیس گوٹھ میں گھر سے 2 بکرے چوری

April 15, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 7

نامعلوم ملزمان زمیر شر کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے تھے، علاقہ مکینوں نے تلاش شروع کردی
کراچی (کرائم رپورٹر) رات گئے رئیس گوٹھ سے 2 بکرے چوری، گوٹھ کے مکینوں کی جانب سے آج صبح تک بکروں کی تلاش جاری۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے رئیس گوٹھ میں نامعلوم چور گروپ کے کارندوں نے زمیر شر نامی شخص کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندرونی دروازہ کھول کر 2 بکرے چوری کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ پیر کی صبح گھر میں بکرے نہ نظر آنے پر بکرے چوری ہونے کی خبر پورے گوٹھ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بکرے کے مالک زمیر شر کی جانب سے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے اور پولیس نے بھی اپنے طور پر معلومات شروع کردی ہیں۔ تاہم بکرے چوری ہونے کے واقعہ کے بعد گوٹھ کے مکینوں کی جانب سے بکروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔