حمزہ شہباز آج اور کل نیب میں پیش ہوں گے

April 15, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 7

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے نوٹسز کے بعد شریف خاندان کی پیشی کا سلسلہ آج سے شروع ہو جائے گا۔ مبینہ منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیسز نیب میں آج حمزہ شہباز پیش ہوں گے۔ چنیوٹ میں رمضان شوگر مل کے لیے سرکاری خزانے سے نالے کی تعمیر پر کل بھی حمزہ شہباز کو نیب نے طلب کر رکھا ہے۔ شریف فیملی پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری پیسے سے نالے کی تعمیر کی، اس کے علاوہ شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو طلب کیا گیا ہے۔