یو اے ای، گھر میں آگ لگنے سے 6 پاکستانی ٹرک ڈرائیور جاں بحق

April 15, 2019 12:33 pm0 commentsViews: 1

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اماراتی ریاست العین میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 6 پاکستانی ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اماراتی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثہ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔