اداکار دھرمیندر اپنی اہلیہ ہیما مالنی کی انتخابی مہم میں مصروف

April 15, 2019 12:33 pm0 commentsViews: 13

کراچی (کلچرل ڈیسک) معروف بھارتی اداکار دھرمیندر ماتھور میں اپنی اہلیہ ہیما مالنی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر ماتھور سے پارلیمنٹ کی نشست پر لڑ رہی ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج میرے لیے خاص دن ہے، دھرمیندر میرے لیے سارا دن ماتھور میں انتخابی مہم چلاتے رہے، اس موقع پر انہوں نے دھرمیندر کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں دونوں میاں بیوی مسکرا رہے ہیں۔