پولیس کا تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ

April 15, 2019 3:10 pm0 commentsViews: 4

کراچی: پولیس نے تیسر ٹاؤن کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تیسر ٹاؤن سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں عبداللہ عرف حمزہ، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، درجنوں گولیاں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی ذہن سازی بھی کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی، ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔