اپوزیشن نیب نہیں، وزیر اعظم کی زد میں ہے‘ مریم اورنگزیب

April 15, 2019 6:36 pm0 commentsViews: 4

لاہور: ن لیگ کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعےات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نیب کی نہیں وزیراعظم عمران خان کی زد میں ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حنیف عباسی کی رہایش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نیب کےسیشن کو چیئرکرتے ہیں،ن لیگ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا کہتے ہیں اور ہدایت دیتے ہیں کہ مزید کیسز بناؤ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو پاپڑ والے کے اکائونٹ کی تفصیلات سامنے لانے کا چیلنج دے دیا ہے۔ حکومت کی اپنی سیٹی بجنے والی ہے،ان کے جھوٹ عوام کے سامنے اسی طرح کھلیں گے ،جیسے کنٹینر پر کیے گئے جھوٹ کھلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک جس کرب سے گزر رہا ہے حکومت کو گھر جانا چاہیے۔