صبح سویرے کیماڑی آئل ٹرمینل کے قریب 2 دوست ہلاک

April 17, 2019 2:01 pm0 commentsViews: 3

مرنے والے دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے، لاشیں سول اسپتال پہنچا دی گئیں
دونوں گھر سے کام پر جانے کیلئے نکلے تھے، پولیس نے لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے کیماڑی آئل ٹرمینل کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 دوست جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانہ کی حدود کیماڑی آئل ٹرمینل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 دوست جاں بحق ہوگئے متوفین کی لاشوں کو فوری طورپر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفین کی شناخت 24 سالہ عدیل ولد رشید اور 30 سالہ محمد صدیق ولد کبیر زمان کے ناموں سے کی گئی ہے۔ متوفین کیماڑی کے رہائشی اور آپس میں دونوں دوست تھے، متوفین گھر سے کام کے لیے جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفین کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔