سندھ حکومت کا ریسکیو 112 شروع کرنے کا فیصلہ

April 17, 2019 2:01 pm0 commentsViews: 5

کراچی(کرائم رپورٹر) سندھ حکومت نے پنجاب کی طرز پر ریسکیو 1122 شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان چیف سیکریٹری کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی اور سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ریسکیو سروس کا آغاز کراچی سے کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ 2 دن میں وزیر اعلیٰ کو بھیجا جائے گا اور پہلے فیز میں شہر میں مختلف مقامات پر 31 اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ممتاز علی شاہ نے بتایا کہ 31 اسٹیشن میں ایمبولینس اور فائر ٹینڈر موجود ہوں گے۔ حادثات اور ہنگامی صورتحال میں بروقت فوری امداددی جائے گی۔