صبح سویرے پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے دو ڈکیتوں سمیت 11 ملزمان گرفتار

April 17, 2019 2:01 pm0 commentsViews: 9

کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے کراچی پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری، فیروز آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 2 ڈکیت سمیت 11 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی پولیس نے 3 ملزمان فیصل، ذیشان، وقار۔ لانڈھی سے سیف اللہ اور راشد علی، کھوکھراپار سے ملزم عبدالستار، شاہ فیصل کالونی کے 2 ڈکیت وحید، عامر، ماڈل کالونی سے اسٹریٹ کرمنل ملزم کاشف جاوید جبکہ بہادرآباد پولیس نے فیروزآباد میں شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان شیر علی اور شاہنواز کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرکے مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔