چاکلیٹ کے دماغی فوائد کے سائنسی ثبوت بھی مل گئے

April 23, 2019 12:34 pm0 commentsViews: 12

روم(نیٹ نیوز) بعض ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ کوکو کا باقاعدہ استعمال دماغی قوت کی وجہ بنتاہے اور دماغ میں بصری معلومات کی پروسیسنگ کو بھی بڑھاتا ہے۔ تاہم بعض افراد پرہی کے اچھے اثرات دیکھے گئے تھے۔ اٹلی میں واقع یونیورسٹی آف لا کو یلا کے ماہرین ویلنٹینا سوکی اور مشیل فریرا نے کہا ہے کہ چاکلیٹ کے اہم مرکزی جزو کوکو میں بعض اہم فلیوینول پائے جاتے ہیں جو عملی یادداشت ‘ارتکان‘ دماغی پروسیسنگ کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔ بزرگوں میں یادداشت کی کمی کو بھی روکتے ہیں۔