سندھ اسمبلی ‘ننھی نشوا کیلئے دعا‘ سری لنکا میں دھماکوں کی مذمت

April 23, 2019 12:33 pm0 commentsViews: 4

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت دوپہر2بجکر50 منٹ پر شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ننھی بچی نشوا کیلئے دعا کے علاوہ سری لنکا میں چرچ اور ہوٹلز میں ہونیوالے بم دھماکوں کی مذمت کی گئی اور ایوان نے اس واقعے پر ایک منٹ کی خاموش اختیار کی۔