وزیراعلیٰ سندھ کا ننھی بچی نشوا کے انتقال پر اظہار افسوس

April 23, 2019 12:33 pm0 commentsViews: 3

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ننھی بچی نشوا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود نشوا زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہم نے تو نشوا کے بیرون ملک علاج کرانے کا پلان بنایا تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں ننھی پری نشوا کے والدین کے دکھ کو سمجھتا ہوں۔ نشوا کے والدین کے ساتھ انصاف ہوگا۔