صبح سویرے جمشید کوارٹر میں کچرہ چننے والا بچہ کرنٹ لگنے سے ہلاک

April 23, 2019 12:36 pm0 commentsViews: 8

بارہ سالہ بچے کی لاش اسپتال پہنچادی گئی، پنکچر کی دکان پر رکھی پیٹی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا
کراچی(کرائم رپورٹر) صبح سویرے جمشید کوارٹر میں کچرا چننے والا معصوم بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ‘تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے لسبیلہ فلمستان کے سٹی ٹاور کے قریب کرنٹ لگنے کے نتیجے میں12سالہ علی شیر ولد شیر محمد جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا گیا پولیس کے مطابق متوفی افغانی اور سٹی ٹاور کے قریب پنکچر کی دکان پر رکھی ہوئی پیٹی سے کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوا ہے تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا ۔