سندھ بھر کے اسکولوں میں اسکائوٹنگ لازمی قرار

April 23, 2019 12:36 pm0 commentsViews: 5

ہفتہ میں ایک دن تربیت کیلئے مخصوص کیا جائے گا، صوبائی کمشنر سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن
تمام ڈسٹرکٹس ہیڈ کوارٹرز میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر اور ریسکیو کے قیام کو یقینی بنایا جائے، سید ممتاز علی شاہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر وچیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوارٹرز میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر اور ریسکیو کے قیام کو یقینی بنایا جائے جس میں تربیت یافتہ اسکائوٹس ہر وقت موجود ہوں تاکہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہوں اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی معاونت حاصل کی جائے تاکہ اسکائوٹس بہتر انداز میں معاشرے کی خدمت انجام دے سکیں۔ وہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیا ل کررہے تھے۔ اس موقع پرسیکریٹری ایجوکیشن اسکولز قاضی شاہد پرویز کے علاوہ سندھ کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر ز کے علاوہ ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز منسوب حسین صدیقی ، ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن حیدر آ باد ڈویڑن سید رسول بخش شاہ ، ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن سکھر ڈویڑن عبد العزیز ہاکرو کراچی بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ کمشنر پروفیسر معین اظہر صدیقی ، صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے خازان حسین مرزا ، صوبائی سیکریٹر ی سید اختر میرصوبائی کونسل کے نمائندے فرقان احمد یوسفی ، امام بخش نانگور کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ سید ممتاز علی شاہ نے سندھ بھر کے اسکولوں میں اسکائوٹنگ کو لازمی قرار دیتے ہوئے ہفتہ میں ایک دن اسکائوٹنگ کیلئے مخصوص کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے شجر کاری مہم کے حوالے سے کہا کہ سندھ بھر میں لگائے جانیوالے درختوں کی حفاظت سے آ بیاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کومحسوس کیا جاسکے۔