سب کو یاد ہے ذوالفقار علی بھٹو ایوب خان کو ’ڈیڈی‘ کہا کرتے تھے،عمر ایوب

April 23, 2019 12:39 pm0 commentsViews: 3

سب کو یاد ہے کس نے ایک غدار کو امریکہ میں سفیر لگایا، وفاقی وزیرتوانائی
سب جانتے ہیں الذوالفقار گروپ کس نے بنایا تھا‘ بلاول کی تقریر پر تنقید
ہم کسی کو بھی وزیراعظم عمران کی توہین نہیں کرنے دیں گے‘ پوتا ایوب خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر ایوب خان کے پوتے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہسب کو یاد ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایوب خان کو ’ڈیڈی‘ کہا کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ الذوالفقار گروپ کس نے بنایا تھا اور امریکہ میں ایک غدار کو کس نے سفیر لگایا تھا۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہم کسی کو بھی وزیراعظم عمران خان کی توہین نہیں کرنے دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران کہا تھا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں اور انہوں نے مان لیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوئی، ہم میں اہلیت نہیں، ہم نے 8مہینے ضائع کیے، کسانوں ، غریبوں کا معاشی قتل کردیا، ملک مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گیا ہے۔