سچ میں جھوٹ نہ ملائو‘ وزیراعظم کا جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیلئے سورۃ البقرہ

May 4, 2019 11:44 am0 commentsViews: 28

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی صحافت کے موقع پر سورۃ البقرہ کی آیت نمبر42 ٹوئٹ کی اور لکھا ان کیلئے جو جھوٹی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم نے غلط خبریں پھیلانے والوں کے لئے پیغام میں سورۃ البقرہ کی آیت نمبر42 کا حوالہ دیا جس کا ترجمہ ہے سچ میں جھوٹ نہ ملائو اور جان بوجھ کر حق کو نہ چھپائو حالانکہ تم جانتے ہو۔