پیٹرول کی نئی قیمت 108 روپے، تبدیلی پسند آئی؟ بلاول کا حکومت پر طنز

May 4, 2019 12:43 pm0 commentsViews: 30

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش پر طنز کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں ’ مہنگا پاکستان‘ ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر بڑھائی جارہی ہے۔