روس میں طویل، ارجنٹائن میں مختصر ترین روزہ ہوگا

May 6, 2019 11:39 am0 commentsViews: 8

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور اس حوالے سے گلف نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں دنیا بھر میں روزے کے اوقات کی طوالت کے متعلق بتایا ہے۔ اخبار نے بتایا ہے کہ اس سال دنیا بھر میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں ہوں گے جن کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے 45 منٹ ہوگا، جبکہ سب سے چھوٹے روزے ارجنٹینا کے شہر اوشوالا میں ہوں گے جہاں ان کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 11 گھنٹے ہوگا۔ پاکستان میں روزوں کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 15 گھنٹے اور 14 منٹ ہوگا۔ دیگر ممالک کی بات کی جائے تو آئس لینڈ میں 19 گھنٹے 26 منٹ، سوئیڈن میں 19 گھنٹے 43 منٹ، ناروے میں 18 گھنٹے 43 منٹ، برطانیہ میں 17 گھنٹے 51 منٹ، اسکاٹ لینڈ میں 18 گھنٹے 14 منٹ، ایران میں 15 گھنٹے 26 منٹ، سعودی عرب میں 14 گھنٹے 37 منٹ اور بھارت میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 14 گھنٹے 51 منٹ ہوگا۔