عمران خان کیلئے لفظ’’ روحانیت‘‘ کی ادائیگی مسئلہ بن گئی

May 6, 2019 11:53 am0 commentsViews: 13

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی‘ القادر یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران لفظ ’’ روحانیت‘‘ کی ادائیگی ان کے لئے مسئلہ بن گئی۔ سوہادہ میں القادر یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان کیلئے لفظ ’’ روحانیت‘‘ کی ادائیگی مشکل بن گئی۔ انہوں نے لفظ ’’ روحانیت‘‘ کو کبھی ’’ روحونیت‘‘ کہا تو کبھی تو روحانیت ‘‘ کہا تاہم بعد میں معذرت کرکے اصل لفظ روحانیت کی ادائیگی کی۔