پاکستان میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ15 گھنٹے اور14 منٹ ہوگا

May 7, 2019 12:17 pm0 commentsViews: 3

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں رمضان کا آغازبروز منگل سے ہوگیا اور ملک میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ15 گھنٹے‘14 منٹ ہوگا۔ اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں تفصیلات دی گئی ہیں کہ پاکستان میں سب سے لمبا روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا اور دنیا کے دیگر ممالک میں روزے کتنے گھنٹے کے ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے لمبا روزہ روس میں رکھا جائیگا جس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ20 گھنٹے45 منٹ ہوگا۔