چاند کی رویت کا تنازع حل کرنے کے لیے کمیٹی قائم

May 7, 2019 1:07 pm0 commentsViews: 8

اسلام آباد: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنا دی جو اگلے 5 سال کے لیے رمضان المبارک، عیدالفطر اور محرم کے حوالے سے درست تاریخ کا تعین کرے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے 5 مئی ٹوئٹر بیان کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل ہوں گے اور یہ کمیٹی اگلے 10 سال کے چاند، عیدین ، محرم اور رمضان سمیت دیگر اہم کیلنڈر جاری کرےگی جس سے ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے چاند کے تنازع کے حل کے لیے قائم کمیٹی میں شامل ناموں کا اعلان کردیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سائنٹیفک ایڈوائزر ڈاکٹر محمد طارق مسعود کمیٹی کے کنوینیئر ہیں جب کہ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم فیصل، ابو نسان اور وقار احمد شامل ہیں جب کہ اسپارکو سے غلام مرتضی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق چاند کے تنازع کے حل کے لیے قائم کمیٹی آئندہ 5 سال کے لیے رمضان، عیدین اور محرم کی تاریخوں کا 100 فیصد درست تعین کرے گی۔