انسٹا گرام میں پہلی بار رمضان کیمرا ایفکیٹ متعارف

May 8, 2019 11:20 am0 commentsViews: 3

سان فرانسسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کی مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام نے پہلی بار ایک مہم شروع کی ہے تاکہ صارفین رمضان کے مقدس مہینے میں اچھے کاموں کو اس پلیٹ فارم پر شیئر کرسکیں۔ اس مہم کیلئے انسٹا گرام نے پہلی بار رمضان کیمرا ایفکیٹ کے نام سے متعارف کرایا ہے تاکہ صارفین رمضان کے تجربے کو منفرد انداز سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کرسکیں انسٹا گرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس مقدس مہینے میں کوئی اچھا کام سوشل میڈیا پر شیئر کرنا تاکہ دیگر کے اندر بھی اس طرح کے کاموں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔