محکمہ تعلیم کا کراچی میں ایوننگ شفٹ کے اسکولز ختم کرنے کا فیصلہ

May 10, 2019 11:45 am0 commentsViews: 4

اساتذہ، نان ٹیچنگ اسٹاف کی تعداد زیادہ طلبا کم ہیں‘مارننگ شفٹ میں منتقل کیا جائیگا
ایوننگ شفٹ ختم کرنے سے کروڑوں کی بچت ہوگی‘ اسکولوں کی لسٹ بنانا شروع کردی‘ ذرائع
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی میں ایوننگ شفٹ کے اسکولز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق بیشتر ایوننگ اسکولوں میں انرولمنٹ نہ ہونے کے برابر ہے،اسٹاف زیادہ ہے طلبہ کی تعداد کم ہے، طلبہ کو مارننگ شفٹ میں منتقل کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کے مطابق اساتذہ، نان ٹیچنگ اسٹاف کی تعداد زیادہ طلبا کم ہیں، ایوننگ شفٹ ختم کرنے سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، کم انرولمنٹ والے اسکولوں کی لسٹ بنانا شروع کردی ہے۔