ڈھاکہ سوئٹس اینڈ بیکرز پر چھاپہ، کارخانہ سیل

May 10, 2019 12:06 pm0 commentsViews: 38

سندھ فوڈ اتھارٹی نے 50 ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا، گندے انڈے اور کیمیکل برآمدہوا تھا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں مشہور مٹھائی فروش کے کارخانے پر چھاپہ مار کر سیل کردیا۔ مٹھائی کا کارخانہ ڈھاکہ سویٹس اینڈ بیکرز کا ہے جس کی ایک برانچ گلشن اقبال راشد منہاس روڈ پر واقع ہے۔ جبکہ کارخانہ نیوکراچی گودھرا میں بنایا گیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارخانے کو عارضی سیل کرکے 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا، جبکہ گندے انڈے اور کیمیکل برآمد کرلیا۔ ایس ایف اے کے مطابق کارخانے سے گندے انڈے اور کیمیکل برآمد کر لیا ہے جبکہ زنگ آلود مشینوں کا استعمال بھی کیا جارہا تھا۔ دوسری جانب اونر ڈھاکہ سوئیٹس محمد انور کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ کی آپریشنل ٹیم نے نیو کراچی گودھرا میں ڈھاکہ سوئیٹس کے کارخانے پر چھاپہ مارا ہے، کارخانے میں تعمیراتی کام چل رہا تھا تعمیراتی کام کے دوران صورتحال خراب تھی جس بناء پر کارخانہ بند کر دیا گیا۔