امریکا کا ڈرونز کیلئے نیا گینزو میزائل تیار، پھٹتا نہیں، چیر دیتا ہے

May 11, 2019 11:27 am0 commentsViews: 3

میزائل کی خاص بات یہ ہے صرف اسی شخص کو نشانہ بناتا ہے جسے مارنا مقصود ہو
امریکا نے انتہائی رازداری کیساتھ یہ میزائل تیار کیا ہے ‘ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور محکمہ دفاع پینٹاگون نے ڈرون حملوں میں ہونے والے جانی نقصان سے بچنے اور اسے کم کرنے کیلئے ایک نیا ’’گینزو میزائل‘‘ تیار کیا ہے جسے ’’ننجا بم‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ میزائل پھٹتا نہیں بلکہ چیر دیتا ہے اور صرف اسی شخص کو نشانہ بناتا ہے جسے مارنا مقصود ہو۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے انتہائی رازداری کے ساتھ یہ میزائل تیار کیا ہے اور اس کا تکنیکی نام R9X Hellfire ہے۔ اس میں مختلف زاویوں سے 6 بلیڈ نصب ہیں، میزائل فائر کیے جانے کے بعد یہ انتہائی تیز دھار بلیڈ کھل جاتے ہیں جو اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو چیر پھاڑ دیتے ہیں۔ اس نئے میزائل کی تیاری سے ’’سرجیکل اسٹرائیک‘‘ کی اصطلاح کو نئے معنی مل گئے ہیں۔ یہ لیزر گائیڈڈ میزائل 6 مختلف مواقع پر کامیابی سے استعمال کیا جا چکا ہے اور اس کے نتائج بہت ہی حوصلہ افزا ہیں۔ جنوری 2019 میں امریکی فضائیہ نیکارروائی کرکے جب القاعدہ کے رہنما جمال البداوی کو ہلاک کیا تھا تو اس وقت یہی میزائل استعمال کیا گیا تھا۔ اس میزائل کو فلائنگ جینزو کہا جاتا ہے اور اس کا نام 1980کی دہائی میں فروخت ہونے والے تیز دھار شیف نائف کے نام پر رکھا ہے۔