ورلڈ کپ‘ پاکستان کا ویسٹ انڈیز سے مقابلہ‘31 مئی کو ہوگا

May 13, 2019 11:59 am0 commentsViews: 6

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے زیر اہتمام آئندہ ماہ انگلینڈ میں شروع ہونیوالے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے مہم کا آغاز کریگی۔ یہ میچ ٹاٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہوگا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ30 مئی سے14جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔