شریک حیات سے جھگڑا موٹاپے کا باعث

May 13, 2019 12:04 pm0 commentsViews: 3

نیویارک (نیٹ نیوز) ایسا کون ہوگا جو گھر میں خوشگوار ماحول کا خواہش مند نہ ہو اور سب ہی اپنے شریک حیات سے اچھا تعلق رکھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ اپنے شوہر یا بیوی سے اکثر جھگڑا کرنے کے عادی ہیں تو ایسا کرنا آپ کی صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے؟ امریکا میں ہوئی ایک تحقیق کے مطابق آپ کی یہ عادت آپ کو موٹاپے کی جانب لے جاسکتی ہے۔ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اپنے شریک حیات سے تکرار یا جھگڑا ایسے ہارمون کو سرگرم کر دیتا ہے جو ہمیں جنک فوڈ کے استعمال پر مجبور کر سکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شوہر اور بیوی کے درمیان لڑائی سے بھوک بڑھانے والا ہارمون گیرلین کی مقدار بڑھ سکتی ہے۔