مائوں کا عالمی دن پریانکا چوپڑا بھی جلد ماں بننے کے لئے بے تاب

May 13, 2019 12:07 pm0 commentsViews: 6

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے جلد ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی مکمل کرنا چاہتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ نک جونس اور ان کے ہاں اولاد ہو۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ کافی لمبے عرصے سے اس انتظار میں ہیں کہ وہ ماں بنیں مگر یہ اس وقت ہی ہو سکتا ہے جب خدا چاہے گا۔ انٹرویو کے دوران امریکی اداکار و گلوکار نک جونس نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے ہاں جلد اولاد ہو جس کے ساتھ وہ اپنی زندگی کے تجربات شیئر کرسکیں۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی جس کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کی شادی ٹوٹنے کی کافی افواہیں بھی پھیلائی گئیں، مگر پریانکا اور نک جونس نے کامیابی کے ساتھ ان افواہوں کو جھوٹ قرار دیا۔