شاداب خان کے خون کے نمونے حاصل، رپورٹ آج متوقع

May 14, 2019 12:31 pm0 commentsViews: 8

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیگ اسپنر شاداب خان کے ایک اور میڈیکل ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے لیے گئے ہیں جس کی رپورٹ آج کسی وقت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل نے شاداب خان کا بلڈ سیمپل لے کر شوکت خانم لیب میں بھجوا دیا ہے جس کی رپورٹ آئندہ 24 گھنٹے میں سامنے آئے گی۔ سلیکشن کمیٹی کے ساتھ میڈیکل پینل کو بھی یقین ہے کہ لیگ اسپنر اب تیزی سے روبصحت ہیں اور ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔