قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے بھی حصہ لیا

May 14, 2019 12:31 pm0 commentsViews: 1

برسٹل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے تیسرے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم نے برسٹل میں بھرپور پریکٹس کی، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے بھی پریکٹس میں حصہ لیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے سائوتھمپٹن سے برسٹل پہنچنے کے بعد کوچز کی زیر نگرانی بھرپور پریکٹس کی۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک نے بھی پریکٹس میں حصہ لیا ٹیم نے اپنی خامیاں دور کرنے کی کوشش کی۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی میچ میں شرکت کا فیصلہ میچ شروع ہونے سے قبل کیا جائے گا۔