عامر کو وائرل انفیکشن نے کلین بولڈ کردیا ٗ آج کے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے

May 14, 2019 12:31 pm0 commentsViews: 4

برسٹل (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج برسٹل میں کھیلا جائے گا جبکہ محمد عامر کو وائرل انفیکشن نے کلین بولڈ کر دیا اور وہ آج کے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ گرین شرٹس سیریز میں جاندار کم بیک کے لیے پرجوش ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، دوسرے ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا، پاکستانی ٹیم نے 373 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آخر دم تک بھرپور فائٹ کی لیکن بدقسمتی سے اسے 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔