نائن زیرو سے گرفتار فیصل موٹا کیخلاف ریکارڈ جمع ٗ گواہان بھی طلب

May 14, 2019 12:31 pm0 commentsViews: 7

مقدمے میں تفتیشی ا فسر کی جانب سے ملزمان سے برآمد اسلحہ ٗ بارود کی مکمل تفصیلات بھی پیش کردی گئیں
مارچ 2015کو متحدہ مرکز پر چھاپے میں پکڑا گیا اسلحہ شہر میں وارداتوں میں استعمال ہوتا تھا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان فیصل موٹا اور دیگر کے خلاف تفتیشی افسر نے ریکارڈ جمع کروا دیا، پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان فیصل موٹا اور دیگر کے خلاف مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے 15 مئی تک مزید گواہان کو طلب کرلیا۔ سماعت کے موقع پر مقدمے کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان سے برآمد اسلحہ بارود کی مکمل تفصیلات بھی پیش کی گئیں اس موقع پر مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ رینجرز نے مارچ 2015ء ک متحدہ مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران خطرناک اسلحہ اور بارود قبضے میں لیا تھا، یہ اسلحہ شہر میں ہونے والی وارداتوں میں استعمال ہوتا تھا۔