بھارت کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا، اداکار کمل ہاسن

May 14, 2019 12:37 pm0 commentsViews: 15

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے کہا ہے کہ آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ایک ہند و تھا جس نے 1948 ء میں گاندھی کو قتل کیا اور اس کا نام نتھو رام گوڈ سے تھا۔ تامل ناڈو میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کمل ہاسن کا کہنا تھا وہ ان بھارتیوں میں سے ہیں جو ملک میں مساوات کے خواہش مند ہیں۔ میں یہ سب اس لئے نہیں کہہ رہا کہ اس وقت مسلم اکثریتی علاقے میں موجود ہوں بلکہ گاندھی کے مجسمے کے سامنے یہ سب کچھ کہہ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر اچھے بھارتی کی خواہش ہے ملک میں مساوات ہو‘ میں بھی اچھا بھارتی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔