لا ڑکانہمیں ایڈز کیسز کی تعداد 438 ہو گئی

May 14, 2019 2:09 pm0 commentsViews: 5

کراچی :سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی پازیٹو کیسزکی تعداد 438 ہو گئی ہے۔میڈیا ذارئع کے مطابق ایچ آئی وی پروگرام سندھ کے سربراہ ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق ان 438 ایچ آئی وی پازیٹو کیسز میں 80 فیصد بچے شامل ہیں۔

ڈاکٹر سکند ر نے مزید بتایا کہ رتوڈیرو میں قائم ایچ آئی وی کیمپ میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔ ڈاکٹر سکندر میمن نے یہ بھی بتایا کہ ان 10 ہزار میں سے اب تک 438 افراد میں ایچ آئی وی پازیٹو کی تصدیق ہو چکی ہے،جن میں80 فیصد بچےاور 20 فیصد بڑے شامل ہیں۔