حکومت نے کالا دھند سفید کرنے کیلیے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کر دیا

May 15, 2019 11:32 am0 commentsViews: 21

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی آج ہی ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کریں گے
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے اتفاق رائے سے منظوری دیدی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دیدی جسے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے اتفاق رائے سے اس کی منظوری دیدی۔مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان نے کالا دھند سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں تمام پاکستانی حصہ لے سکتے ہیں اور30 جون تک اثاثے ظاہرکر کے مقررہ رقم ادا کر کے کالا دھن سفید کر سکتے ہیں البتہ پبلک آفس ہولڈرافراد اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ صرف پبلک آفس ہولڈر اسکیم حاصل نہیں کرسکیں گے جب کہ ملکی اثاثے 4 فیصد دے کر قانونی بنائے جاسکتے ہیں تاہم پیسے بینک اکاؤنٹ میں رکھنا ہوں گے، بے نامی اکاؤ نٹس اور پراپرٹیز کو بھی ظاہر کیا جا سکے گا۔